مو دی سے بڑا بزدل اور کمزور پی ایم اپنی زندگی میں نہیں دیکھا: پرینکا گاندھی

پرتاپ گڑھ : لوک سبھا انتخابات جیسے جیسے اپنے خاتمہ کی جانب بڑھ رہے ہیں، سیاسی لیڈروں کا اپنے مخالفین پر حملے بھی تلخ ہوتے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران لگاتار پی ایم نریندر مودی کے جھوٹ اور ان کی غریب مخالف پالیسیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جب سے پی ایم مودی نے راجیو گاندھی کا تذکرہ اپنی ایک تقریر میں کیا ہے، اس وقت سے کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی پی ایم مودی پر حملے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے۔
9 مئی کو اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی کے خلاف کچھ زیادہ ہی جارحانہ رخ اختیار کیا اور انھیں بزدل پی ایم تک کہہ ڈالا۔ انھوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ان سے بڑا بزدل، ان سے زیادہ کمزور پی ایم میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔ سیاسی طاقت بڑی بڑی تشہیر سے نہیں حاصل ہوتی، ٹی وی پر دکھانے سے نہیں حاصل ہوتی۔“ ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ”سیاسی طاقت وہ ہوتی ہے جو یہ مان لے کہ عوام کی طاقت سب سے بڑی ہوتی ہے، عوام کی بات سننے کی طاقت، عوام کے مسائل کو سلجھانے کی طاقت، تنقید سننے کی طاقت، اپوزیشن پارٹیوں کی بات سننے کی طاقت جس میں ہو وہی سیاسی طور پر طاقتور ہوتا ہے۔ لیکن یہ پی ایم آپ کی بات سننا تو چھوڑ دیجیے، آپ کو جواب دینا بھی نہیں جانتے۔“
کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading