پولس نے کی شکایت درج ‘مہلوک کے بھائی سے پوچھ تاچھ شروع
Uاورنگ آباد:(جمیل شیخ):کیلاش نگر کی گلی نمبر ایک میں دن دہاڑے ایک 16سالہ لڑکے کے قتل کی واردات انجام دی گئی۔ اس معاملہ میں پولس کو شبہ ہے کہ قتل کی اس واردات میں بھائی کا ہاتھ ہے لہذا پولس نے کرن تھورات کے چھوٹے بھائی ارجن مچھندرناتھ تھوارت کو پوچھ تاچھ کے کے لے حراست میں لیا ہے ۔
پولس سے ملی تفصیلات کے مطابق کرن تھورات او رارجن تھورات یہ دونوں سگے بھائی ہیں اور اپنی ماں منڈلا بائی تھورات کے ساتھ کیلاش نگر گلی نمبر ایک میں رہتے ہیں دونوں بھائی کھارا کنواں علاقہ میں گجراتی ہائی اسکول میں جماعت دہم کے طالب علم ہیں۔ تھورات خاندان آکاشوانی چوک پر پیپر فروخت کرکے اپنی زندگی بسر کرتا ہے۔ آج دوپہر ۴ بجے ارجن تھورات اپنے دوست کے ساتھ گائیڈ لانے گیا ہوا تھا۔ تقریباً ۸ گھنٹے بعد وہ گھر لوٹا تو گھر کا دروازہ باہر سے بند تھاجب دروازہ کھول کر دیکھا گیا تو تو کرن تھورات خون سے لت پت پڑا ہوا تھا۔معاملے کی کاطلاع گھر کے قریب رشتہ داروں کو پتہ چلی گھر میں جاکر دیکھنے پر کرن خون سے لت پت تھا اور اس کے سر پر گہرے زخم تھے گھر کی دیوار پر بھی خون لگا ہوا تھا بیہوشی کی حالت میں کرن کو فوری گھاٹی اسپتال پہنچایاگیا جہاں جانچ کے بعد مردہ قراردیاگیا معاملے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی پولس کمشنر راہل کھاڑے اسسٹنٹ پولس کمشنر گوناجی ساونت جنسی پولس اسٹیشن کے انسپکٹر شام سندر وصول کر کرائم برانچ کے اسسٹنٹ انسپکٹر اجب سنگھ جاروال اپنے دستے کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے پولس کو شبہ ہے کہ کرن تھورات کا قتل ارجن تھورات نے کیا ہے شک کی بناء پر پولس نے پوچھ تاچھ کے لئے اسے حراست میں لیا ہے۔دیررات تک جنسی پولس اسٹیشن میں اس معاملہ کی شکایت درج کرنے کا عمل جاری تھا.