پاکستان پوری دنیا کے لئے خطرہ۔ اس کو دنیا کے نقشے سے مٹاکر ہی امن قائم ہو سکتا ہے: شیو سینا

ممبئی : پاکستان میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر بھارتیہ ایئر فورس کی طرف سے بمباری کئے جانے کے بعد شوسینانے بدھ کے روز لگاتار پاکستان کے خلاف ایسی مہمیں چلانے کی مانگ کی ۔ شو سینا نے پوری دنیاکے لئے پاکستان کو خطرہ بتایا ۔ اس نے اپنے اخبار ‘سامنا میں دعویٰ کیاکہ ”دنیا میں تب تک امن قائم نہیں ہوگا جب تک پاکستان کو دنیا کے نقشے سے نہیں مٹا دیا جائیگا۔پاکستان جیسا ملک صرف بھارت کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، اس لئے آرمی چیف وزیر اعظم اور حکومت کے نام پر اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

سامنا میں کہاگیا ہے کہ جس طرح القاعدہ کا سربراہ اوسامہ بن لادین کو امریکہ نے پاکستان کی زمین پر مارگرایا گیا تھا، اسی طرح سی آر پی ایف کے شہید ہوئے 40جوانوں کا بدلہ جیش محمد کے سر براہ مسعود اظہر کو مار کر لیا جائے ۔

#Mumbai #ShivSena #PulwamaAttack #SurgicalStrike2 #Pakistan #OsmaBinLaden #JaisheMohammad #MasoodAzhar

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading