ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت نے گاڑی مالکان کو بڑی راحت دیتے ہوئے زیر التوا ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے لیے نئی ابھئے اسکیم 2026 کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے ریاست بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث جرمانوں کی بڑی رقم جمع ہونے سے پریشان گاڑی مالکان کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی صدارت میں 4 نومبر کو منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں مہاراشٹر ٹریفک پولیس چالان ابھئے اسکیم 2026 کو منظوری دی گئی۔
اس اسکیم کے تحت زیر التوا چالان کی رقم پر ایک مرتبہ 20 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی، جس سے گاڑی مالکان کو اپنے بقایاجات ادا کرکے جرمانوں سے راحت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔