اورنگ آباد: نوٹوں کی بارش ! لالچ میں گنوائے لاکھوں روپیے

اورنگ آباد: 10 مئی (ایجنسیز)نوٹوں کی بارش کر کے کروڑ پتی بنادینے کا لالچ دے کر نارے گاوں، اورنگ آباد کے ایک ڈھونگی بابا نے حیدر آباد کے رہنے والے دو افراد کو لاکھوں کا چونا لگا دیا۔ اورنگ آباد کے سڈکو پولس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق 5 سے 7 کروڑ روپیے دلانے کا لالچ دے کر نارے گاوں کے رہنے والے صاحب خان پٹھان عرف ستّار بابا نے ڈیڈو ستنارائین(نئو البیر نگر، حیدرآباد) اور سید جہانگیر (مولاعلی، حیدرآباد) سے لاکھوں کی رقم ہڑپ لی۔اس ضمن میں پولس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیڈو ستنارائین اور سید جہانگیر کے تعلقات ہزاری سیش کھتری(دھول پیٹ حیدرآباد) کے ساتھ تھے۔ تین سال قبل اُس نے ان دنوں کی اورنگ آباد کے رہنے والے بابا سے فون پر ملاقا ت کرائی تھی۔اور یہ بابا غریبی، دکھ اور پریشانی دور کرتے ہیں،اس طرح کا یقین دلا کر اس کے اخراجات کے نام پر 25 لاکھ روپیے بابا کو دینے کے لیے کہا تھا۔ اس پر یقین کر کے ڈیڈو ستنارائین اور سید جہانگیر ،صاحب خان پٹھان عرف ستّار بابا کے رابطے میں تھے۔

بعد ازاں صاحب خان پٹھان نے ان دونوں کو 17 فروری کو اورنگ آباد بلایا اور 25 لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا۔ اتنی بڑی رقم کا انتظام نہ ہو سکنے کی وجہ سے ان دونوں سے ساڑھے چھ لاکھ نقد اور دو چیک لیے۔ اور ان کےساتھ کار سے بیڑ کے راستے سے حیدرآباد جانے کا پروگرام بنایا۔ راستہ میں 70 تا 80 کلو میڑ دوری پر دو مقامات پر اس نے دو الگ الگ افراد کو وہ رقم اور چیک دے دیے۔ کچھ دور جانے کے بعد لال بتی والی ایک گاڑی نے انھیں روکا جس میں پولس وردی میں ایک شخص اور سادہ لباس میں 3 افراد تھے۔

انھوں نے بابا کو ڈانٹ ڈپٹ کی اور اپنے ساتھ لے گئے اور ان دونوں کو حیدر آباد چلے جانے کو کہا۔ مگر یہ دو نوں حیدر آباد نہیں گئے بلکہ واپس اورنگ آبادآکر معلومات کی تو انھیں پتہ چلا کہ یہ بابا اس قسم کو دھوکہ دہی اس سے قبل بھی کئی افراد کے ساتھ کر چکا ہے، جس پر انھوں نے پولس میں شکایت درج کرائی۔پولس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading