شادی سے عین قبل لڑکی کو لڑکے کے بارے میں ایسی بات معلوم ہوئی کہ اُس نے شادی سے انکار کردیا

قنوج:10مئی ( ایجنسیز)یوپی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں بارات کو بغیر دلہن لئے ہی واپس گاو¿ں لوٹنا پڑا۔ اس واقعے سے آس۔پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لوگ پورے معاملے کو جاننے کیلئے فون کرکے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں۔ دراصل قنوج ضلع میں واقع چپنا علاقے کے اندرا نگر گاو¿ں کے رہنے والے رامپال کی بیٹی رینا کی شادی فیروزآباد جنپد کے دیاپور گاو¿ں کے مقامی رامیشور دیال کے بیٹے ہرویر کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ بدھ یعنی 8 مئی کو زوروشور کے ساتھ بارات بھی نکلی۔ لڑکی کے یہاں باراتیوں نے کھانا بھی کھایا۔ پنڈت جی شادی کرانے کیلئے دلہن۔دولہے کو لیکر منڈپ پر بیٹھنے ہی والے تھے لیکن اچانک کچھ ایسا ہوا کہ دلہن نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔

دراصل جےمالا کے بعد بھانوروں کی رسمیں بھی شروع ہونی تھی۔ اس ی درمیان کسی نے لڑکی کو دولہے کے بارے میں کچھ بتادیا۔ اس کے بعد دلہن کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے فورا شادی کرنے انکار کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ گاو¿ں کے کچھ لوگوں کی نظر دولہے کے پاو¿ں پر پڑی۔ پھر کیا تھا پورے گاو¿ں میں دولہے کو لیکر چرچا شروع ہو گئی۔جب لوگوں نے دولہے کے پاو¿ں کو دیکھا تو سبھی کے ہوش اڑ گئے۔ لوگوں نے دیکھا کہ لڑکے کے پاو¿ں میں راڈ پڑی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ حالانکہ لوگوں نے دلہن کو شادی کیلئے کافی منانے کی کوشش کی پر وہ اپنی بات پر بضد رہی۔ اسی دوران گاو¿ں میں پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے بھی سمجھوتہ کروانے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے شادی سے صاف انکار کردیا۔بعد میں لڑکی کے والد رامپال نے سمجھوتے کے طور پر ایک انگوٹھی ، ایک جوڑی پائل ، موبائل اور 17 ہزار روپئے دولہے کی فیملی کو دئے۔ اس کے بعد دونوں فریق نے سمجھوتہ لکھ کر دے دیا۔ وہیں دلہن کی مانیں تو دولہا نہانے کیلئے گاو¿ں میں گیاتھا۔ اسی دوران نہاتے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھا کہ لڑکے کے پاو¿ں میں راڈ پڑی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading