اورنگ آباد 07 جون (یواین آئی) اتوار کے روز مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) انفیکشن کے 64 نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،014 ہوگئی۔ضلعی افسر نے بتایا کہ نئے معاملات میں 37 مرد اور 27 خواتین ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ، ضلع میں کورونا انفیکشن کے 96 نئے معاملے رپورٹ ہوئے تھے ، جن میں 19 ہرسول جیل قیدی شامل ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 1942 ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب مزید چار مریض کورونا انفیکشن سے مر گئے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار 184 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ کورونا انفیکشن کے باعث 99 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں 731 مریض زیر علاج ہیں۔
مہاراشٹر میں آٹھ اضلاع والے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس ’کوڈ ۔19‘ کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 119 افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2944 ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اتوار کے روزیہ اطلاع دی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 1824 افراد کا علاج ہو چکا ہے ، وہیں 1001 مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اورنگ آباد 2،014 کیسز اور اتوار کی صبح تک99 ہلاکتوں کے ساتھ اس علاقے میں سب سے زائد متاثر اضلاع میں سے ایک ہے ۔ ہفتہ کو 96 نئے کیسز سامنے آئے جس میں ہرسول جیل کے 19 قیدی بھی شامل ہیں ۔ حکام نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان چار مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اس علاقے میں شرح اموات 4.04 فیصد ہے ۔