اورنگ آباد میں لاگو انتہائی سخت کرفیو کا خاتمہ ۔ کل سے صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے بازار

اورنگ آباد : 18 جولائی ( یو این آئی ) کورونا کے پھیلاو کو قابو میں کرنے کے ساتھ ساتھ ،کورونا وائرس کے سبب ہونے والی شرح اموات کو کم کرنے کے سلسلے میں کی جا رہی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں یہ بتاتے ہوئے ضلع کلکٹر اودئے چودھری نے آج یہاں کہا کہ کہ اورنگ آباد میں مریضوں کو فوری علاج کی فراہمی اور کوویڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات پر مؤثر انداز میں عمل کیا جا رہا ہے۔

وہ آج ضلع کلکٹر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر استک کمار پانڈے اور کمشنر پولیس چرنجیوی پرساد موجود تھے۔

ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کا سلسلہ توڑنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ابتک 1000 سے افراد اس مرض سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ اس میں سے پہلے 5000مریضوں میں 247 اموات کا انداج ہوا تھا۔ اس کے بعد کے 5000 مریضوں میں صرف 140 اموات ہوئی ہیں۔

جس سے پتہ چلتا ہے کہ شرح اموات کو کم کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج دوپہر تک 10216 کورونا وائرس پائے گئے ہیں ، جن میں سے 5861 ٹھیک ہوچکے ہیں ، 390 فوت ہوگئے ہیں اور 3965 افراد زیر علاج ہیں۔

ضلع کلکٹر نے آج یہ بھی اعلان کیا کہ اورنگ آباد میں لاگو انتہائی سخت کرفیو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب کل ( اتوار 19 جولائی ) سے صبح7 سے شام 7 بجے تک دوکانیں اور بازار کھلےرہیں گے ۔یو این ای اے اے اے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading