ناندیڑ: 18جولائی( ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑ کےلئے گزشتہ چار ماہ میںسب سے بُری خبر پڑھنے کو ملی رہی ہے ۔ کیونکہ آج ناندیڑضلع میں سب سے زیادہ کرونا پازیٹیو کیسز کاانکشاف ہوا ہے جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ضلع سول سرجن ناندیڑنے آج شام جیسے ہی پریس نوٹ روانہ کیا جس میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد دیکھ کر سبھی کے ہوش اُڑ گئے ۔
آج ناندیڑضلع میں سب سے زیادہ 94 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ ایک 67سالہ شخص کی سرکاری دواخانہ میں علاج کےدوران موت ہوگئی ۔وشنونگر ناندیڑ کاساکن یہ شخص گزشتہ چنددنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھا ۔
آج ناندیڑ میںRTPCR جانچ کے ذریعہ 66مریض اور Antigen Test Kits کے ذریعہ 28افراد کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس طرح آج ایک دن میں 94 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ 7 مریضوں کواسپتال سے ڈسچارج دیاگیا ہے ۔ اس طرح ناندیڑمیں متاثرین کی تعداد اب 869 تک پہونچ گئی ہے اورمہلوکین کی تعداد 44ہوگئی ہے ۔
آج موصول پازیٹیو مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔
RTPCR Test Report 66 positive

Antigen Test Kits Total positive 28
