اورنگ آباد میں بادل پھٹے‘موسلادھاربارش‘جائیکواڑی کے 27 دروازے کھولے گئے

اورنگ آباد2. اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ صوبہ میں امسال بہت اچھی بارش ہوئی ہے جس کی وجہہ سے سیلاب بھی آئے ہیں ۔

کل اورنگ آباد شہر و تعلقہ میں رات بھر طوفانی اور موسلادھاربارش آئی ہے جس کے بعد یہاں کی ندیوں میں سیلاب آگیااور یہ پانی شہری علاقوں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔اورنگ آباد شہر سے قریب ناریگاوں ‘ سوئے گاوں میں بھی شدید ترین بارش ہوئی ہے ۔

جائیکواڑی ڈیم پھر ایکبار لبریز ہوگیا ہے جس کے بعد دوسری مرتبہ 27 دروازے کھولے گئے ہیں جہاں سے 67ہزار کیوزیکس پانی کااخراج جاری ہے جو گوداوری ندی میں پہنچ رہا ہے ۔ جس کی وجہہ سے ندی کنارے لوگوں کو باخبر رہنے کااشارہ دیاگیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading