اورنگ آباد میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک ذاتی کام کے لئے 16 مارچ تک رخصت پر

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک اپنے ذاتی کام کے لئے ۶۱ مارچ تک رخصت پر ہیں لہذا حکومت نے ان کا اضافی چارج بجلی کمپنی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اوم پرکاش بکوریا کو دیا ہے۔

واضح رہے کہ میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین راجوویدیہ کے درمیان سرد جنگ جاری ہے۔ اس طرح گزشتہ دنو ں ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے شہر میں کچرا نکاسی کے ناقص انتظامات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو بتیا تھا کہ وہ میونسپل کمشنر کی ناقص کارکردگی کے خلاف ایک شہری کی حیثیت سے راستے پر اترینگے جس کے بعد میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک نے اپنے ذاتی کام کے لئے ۷ مارچ تا ۶۱ مارچ تک رخصت لے لی۔ شہر میں چرچے جاری ہیں کہ اب وہ یہاں کام کرنا نہیں چاہتے اس لئے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی رخصت آگے بڑھالینگے لہذا میونسپل کارپوریشن کا کام کاج متاثر نہ ہو اس غرض سے ریاستی حکومت نے ان کاایڈیشنل چارج سابق میونسپل کمشنر وبجلی کمپنی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اوم پرکاش کودیدیا۔ میونسپل کمشنر کا ایڈیشنل چارج اوم پرکاش بکوریا کو دئے جانے کے سبب یہاں کے کچھ افسران اور عوامی نمائندے خوش ہیں تو کچھ عہدیداران اور میونسپل افسران پر خوف طاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading