اورنگ آباد:(جمیل شیخ): گزشتہ شب جنسی پولس اسٹیشن کے سامنے ایک ٹرک میں آگ لگ گئی اس حادثے میں ٹرک مالک کا ڈھائی لاکھ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سنجئے نگر کے ساکن دلاور خان مراد خان نے گزشتہ شام اپنی ملکیت کا ٹرک جنسی پولس اسٹیشن کے سامنے واقعہ میدان میں کھڑا کیا تھا جہاں اور لوگ بھی اپنی گاڑیاں کھڑے کرتے ہیں دلاور خان ٹرک لگانے کے بعد کسی کام سے چلے گئے تھے لیکن شب ۹ بجے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی حادثے کی اطلاع فوری فائر بریگیڈ کو دی گئی لیکن متعلقہ ملازمین کے وہاں پہنچنے اور آگ بجھانے تک ٹرک کی کیبن جل کر خاک ہوچکی تھی اور انجن بھی تباہ ہوچکا تھا۔ ٹرک کے مالک کے مطابق اس حادثے میں ان کا ڈھائی لاکھ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ یہ معاملہ جنسی پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے ٹرک میں آگ لگنے کا سبب ایک معمہ ہے اور پولس تحقیقات میں مصروف ہیں۔