راہل گاندھی کی طرف سے خواجہ اجمیر کی درگاہ میں چادر پیش

راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ غریب نواز باہمی بھائی چارے، انسانیت اور محبت کا پیغام دینے آئے۔ انہوں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور امن کی خواہش کی، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس پیغام کو عام کریں۔

اجمیر: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی جانب سے آج اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چادر پیش کی گئی۔

راہل گاندھی کی جانب سے کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر ندیم جاوید نئی دہلی سے چادر لے کر آئے تھے۔ جاوید اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، پردیش کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، راجستھان میں پارٹی انچارج اویناش پانڈے اور وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے راہل گاندھی کی چادر کو جنتی دروازے سے آستانہ شریف لے جایا گیا جہاں گاندھی خاندان کے خادم سید عبدالغنی گردیزی نے مقدس مزار پر چادر پیش کروائی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading