اورنگ آباد: لوک سبھا انتخابات کی تشہیر میں حصہ لینے والے اساتذہ وملازمین پر سخت کاروائی

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): لوک سبھا انتخابات کی تشہیر میں حصہ لینے والے اساتذہ اور ملازمین پر کڑی کاروائی کی جائیگی۔ یہ انتباہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے دیا۔ الیکشن ڈپارٹمنٹ نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابات میںاساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین امیدواروں کی تشہیر نہ کریں اور سیاسی جماعتیں بھی ان لوگوں کواستعمال نہ کریں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر خاطیوں پر کڑی کاروائی کی جائیگی۔ الیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین صرف وہی کام کرسکتے ہیں جو انھیں سرکاری سطح پر دئے جائیں گے وہ امیدواروں کی انتخابی تشہیر ہرگز نہیں کرسکتے۔ اور یہ سبھی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور ہیڈ ماسٹرس کو تحریری طورپر لکھ کر دیتا ہوگا کیوں کہ یہ لازمی ہے۔

اور یہ سبھی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور ہیڈماسٹرس کو تحریری طور پر لکھ کر دینا ہوگا کیونکہ یہ لازمی ہے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پھر اس پر کاروائی طئے ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading