إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اورنگ آباد: انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے کہ "ساجد پٹھان” ساکن باری کالونی، اونگ آباد کا آج ایک حادثہ میں انتقال ہو گیا ہے، مرحوم نہایت ہی ملنسار اور ملت کا درد رکھنے والے انسان تھے۔

حالیہ شاہین باغ تحریک میں نہایت ہی اخلاص کے ساتھ جڑے رہے اور لاک ڈاؤن کے دورانیے میں راشن کٹس کی تقسیم اور غریبوں کی دلجوئی میں پیش پیش رہے تھے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہیکہ مرحوم کی خطاؤں سے درگذر فرمائے، ان کی بال بال مغفرت فرمائے، جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)