اورنگ آباد حلقہ لوک سبھا کے معاملے پراسد الدین اویسی کا اہم ٹوئٹ‘پڑھئے کیاکہا

ناندیڑ:16مارچ(ورق تازہ نیوز)اورنگ آباد حلقہ لوک سبھا ونچت بہوجن اگھاڑی و مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کے معاملے پر مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

اورنگ آباد سے مجلس کے امیدوار کو کھڑا کرنے کے معاملے پر مجلس کے مراٹھواڑہ انچارج فیروز لالہ کو اورنگ آباد جانے کی ہدایت دی گئی ہے ہر انہیں اورنگ آباد کے مقامی افراد پارٹی ممبران کا رپورٹرز اور موجودہ رکن اسمبلی ان کے علاوہ سینئر لیڈرغفار قادری سے ملاقات کرتے ہوئے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس کے بعد رپورٹ پارٹی ہیڈکوارٹر روانہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی جس کی بنا ءپر اورنگ آباد سے مجلس کے امیدوار کے بارے میں کوئی اہم فیصلہ لیا جائے گا ۔

Leave a comment