یہ انتہائی نفرت انگیز اور بزدلانہ حملہ ہے : مولانا ندیم صدیقی

ممبئی ۔16 مارچ ( پریس ریلیز ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نمازیوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے جس میں 49 نمازی شہید اور کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں،یہ دہشت گر دی کی بد ترین وارات ہے جس بھی شخص نے اس سفاکانہ درندگی کا مظاہر ہ کیا اسے سخت سے سخت سزاءملنی چاہئے تاکہ دوبارہ اس قسم کی واردات رو نما نہ ہو سکے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مساجد میں آئے ہوئے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ وا لا وحشی نما درندہ نے جس سفاکیت و بربریت اور دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے نمازیوں کا خون بہایا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اسلام دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور اس طرح کے دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کو اسلام دشمن قرار دیتا ہے ، جمعیة علماءہندنے ہمیشہ دہشت گر دی کی مخالفت کی ہے اور اسکی ہر اعتبار سے نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردانہ سر گر میاں انجام دینے والوںکے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی تمام مما لک سے اپیل کی ہے ۔مولانا ندیم صدیقی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے اور وہ اپنے ناپاک مقاصدکے حصول کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کہ ہم بھلے ہی ان شہداءسے کافی دور ہیں لےکن وہ ہمارے اسلامی بھائی ہیں ،ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاءمغفرت اور تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں ۔ حکومت نیو زی لےنڈ اوردنیا کے انصاف پسند طبقے سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ ظالم دہشت گردوں کو گرفتار کرکے جلد از جلد عبرتناک سزا دے اور اپنے ملک کے مسلم باشندوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرے۔اگر بر وقت حکومت کی طرف سے کارروائی نہ کی گئی تو اس طرح ان دہشت گردوں کے عزائم بلند ہو نگے اور وہ دہشت گرد ایک دن سارے عالم کے امن کے لئے خطرہ ثابت ہو نگے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading