اورنگ آباد: قیصر کالونی میونسپل ہیلتھ سنٹر میں طبی سہولتوں کا فقدان‘ مریض پریشان

جن جاگرن سمیتی کا انتظامیہ سے طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): قیصر کالونی میں واقع میونسپل ہیلتھ سینٹر میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ا س مطالبہ پر جن جاگرن سمیتی کے ایک وفد نے کارگزار میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر سے ملاقات کی او رایک میمورنڈم ان کے سپرد کیا۔ وفد میں شامل افراد نے ڈاکٹر نیتا پاڈلکر سے شکایت کی کہ اس دواخانے کی حالت نہایت خستہ ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں اسٹاف ہونے کے باوجود وہ علاج کی غرض سے آنیوالی حاملہ خاوتین کا علاج کرنے کی بجائے انھیں گھاٹی دواخانہ ریفر کردیتا ہے حالانکہ یہاں ۰۲ پلنگ والا زچگی خانہ بنایاگیا ہے۔ اور اس دواخانہ میں کوالیفائڈ اسٹاف بھی موجود ہے اس کے باوجود زچگی کے لئے آنیوالی خواتین کو گھاٹی دواخانہ بھجوایا جارہا ہے۔ لہذا یہاںمقرر کئے گئے ڈاکٹرس اور اسٹاف کو تاکید دی جائے کہ وہ غریب حاملہ خواتین کو ہراساں نہ کرے بلکہ ان کا علاج کرے اور انھیں طبی سہولتیں فراہم کروائے۔ اس وفد میں سابق کارپوریٹر محسن احمد خان میر ہدایت علی شیخ مناف محسنہ بلقیس عابدہ بیگم سلمی بانوں سلمی بیگم اور انیس فاطمہ بھی شامل تھیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading