اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی میں لوک سبھا الیکشن کی تیاریاں جاری ہے اسی سلسلہ میں ایک میٹنگ کا آج انعقاد کیاگیا۔ سرکاری سطح پر لوک سبھا الیکشن کی تیاری جنگی پیمانے پر اور اسکولی عمارتوں میں پولنگ بوتھس بنانے کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ اس سلسلہ میں بلاک ایجوکیشن آفیسر راکیش ساڑونکے نے افسران حلقہ کی میٹنگ طلب کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ تعلقہ اورنگ آباد میں کتنی عمارتیں محفوظ ہیں جہاں پولنگ بوتھس بنائے جاسکتے ہیں اور متعلقہ اسکول بستیوں سے کتنے فاصلے پر ہیں۔ اسی طرح انھو ںنے الیکشن سے متعلق کام کاج کا جائزہ بھی لیا اور افسران وملازمین کو ضروری ہدایتیں دیں۔