سری لنکا میں مسلمانوں کی میتیں جلانے پر اشتعال

کولمبو۔سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاحق ہونے والی بیماری کے باعث انتقال کر جانے والے مریضوں کی میتیں جلانے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا تاکہ ایسے مردوں کی تدفین کے عمل سے کوئی دوسرا صحت مند انسان متاثر نہ ہو۔ لیکن مقامی مسلمانوں کی طرف سے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ کسی بھی مسلمان کی میت جلانا مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد اور روایات کے عین منافی ہے۔

سری لنکا کے وزیر صحت نے بارہ اپریل کے روز کہا، ”کوئی بھی ایسا فرد جس کی موت کووِڈ-19 کی وجہ سے ہوئی ہو، یا جس کے بارے میں شبہ ہو کہ اس کی موت اس مرض کے باعث ہوئی ہے، اس کی میت کو جلا دیا جائے گا۔‘‘ اس کے برعکس عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا یہ ہے کہ اہیسے کسی بھی مریض کی لاش کو نذر آتش بھی کیا جا سکتا ہے اور دفنایا بھی جا سکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading