پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28 فروری کو ایران جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ ایران میں جاری جنگ کب تک چلے گی تو انھوں نے جواب دیا کہ آپریشن مقررہ وقت سے آگے بڑھ رہا ہے، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا، لیکن جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ایران ’مکمل اور غیر مشروط طور پر ہتھیار نہ ڈال دے، چاہے وہ اس کا اعلان کرے یا نہ کرے۔‘
امریکہ کے صدر ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ ایران میں جاری جنگ کب تک چلے گی تو انھوں نے جواب دیا کہ ’ابتدائی منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کا تھا، جس میں ایران کے میزائل اور بحریہ کو تباہ کرنا، اس کی جوہری صلاحیت ختم کرنا اور اس کے اتحادی گروہوں کو مٹانا شامل تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن مقررہ وقت سے آگے بڑھ رہا ہے، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا، لیکن جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ایران ’مکمل اور غیر مشروط طور پر ہتھیار نہ ڈال دے، چاہے وہ اس کا اعلان کرے یا نہ کرے۔‘
پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ یہ صدر ٹرمپ ہوں گے جو فیصلہ کریں گے کہ ایران اب براہِ راست خطرہ نہیں رہا۔
جنگ کے نتیجے میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی: امریکی پریس سیکریٹری
کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ’تیل اور گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے، اور یہ آپریشن طویل مدت میں قیمتوں کو کم کرے گا۔‘
انھوں نے بتایا کہ امریکی فوج صدر ٹرمپ کی ہدایت پر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے اضافی آپشنز تیار کر رہی ہے۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ آپشنز کیا ہیں، صرف اتنا کہا کہ ’صدر انھیں استعمال کرنے سے نہیں گھبرائیں گے۔‘
آپریشن ایپک فیوری کی کامیابیاں
وائٹ ہاؤس میں کیرولین لیوٹ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری آپریشن ایپک فیوری کی ’کامیابیوں‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملے 90 فیصد سے زیادہ کم ہو گئے ہیں جبکہ ڈرون حملے تقریباً 85 فیصد کم ہوئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کے 50 سے زیادہ بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں۔
کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھی بات ہے کہ ان دہشت گردوں کو ختم کیا جائے جو شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بناتے ہیں اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘