امریکہ کا سخت سفری قوانین کا اعلان

واشنگٹن، 03 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں کووڈ-19 کی نئےویریئنٹ اومیکرون کے کیسز کےپیش نظر سخت سفری قوانین کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسٹر بائیڈن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ ’شٹ ڈاؤن یا لاک ڈاؤن‘ کا ارادہ نہیں رکھتے۔
قوانین کے تحت تمام بین الاقوامی مسافروں کا امریکہ روانگی سے 24 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

کورونا ویکسین لینے والے مسافروں کو بھی اس ٹیسٹ سے گذرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ مارچ تک ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور بسوں میں ماسک کو لازمی پہننا ہوگا۔
واضح ہو کہ امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، کولوراڈو، مینیسوٹا، نیویارک اور ہوائی میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔