امارات نے سیاحتی ویزے کی مدت بڑھا کر 60روزکردی

ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے رہایشی ویزا سسٹم میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے سیاحتی ویزے کی مدت 30روز سے بڑھا کر 60 دن کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق والدین اپنے 25 سال کی عمر تک بچوں کے لیے ویزا حاصل کرسکتے ہیں،جب کہ اس سے قبل یہ عمر 18برس تھی۔ اس کے علاوہ امارات میں گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی جائے گی ،جس کے تحت ملازمت کے متلاشیوں کو ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a comment