افغانستان میں انتخابات کے دوران دھماکوں میں 32 افراد ہلاک، 113 زخمی

کابل: افغانستان میں صدارتی انتخابات کی پولنگ کے دن ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 32 افراد کی جان چلی گئی اور 113 زخمی ہو گئے۔ پژویک نیوز کے مطابق افغانستان میں ہفتہ کو 64 دھماکے ہوئے جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم طالبان نے لی ہے۔ اس دوران کل 95 لاکھ لوگوں نے اپنے ووٹ کے حق کااستعمال کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس سے پہلے ملک بھر میں 314 حملے کرنے کا دعوی کیا جن میں کم از کم 159 فوجی اور پولس اہلکار مارے گئے اور 93 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع سے اگرچہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اس نے بتایا کہ دارالحکومت کابل کے علاوہ كنار، پكتيا، پروان، میدان وردك، غزني، لگمن، پکتیکا، خوست، لوگر، بلخ، كپیسا، جوزان، باميان، ننگرهار، بدخشاں ،قندوز، تاخر، نورستان، ہلمند، ہرات، قندھار، فرح، بدغيس، فرياب، دائی كنڈي، زابل اور نمروز میں حملے کئے گئے۔ طالبان ترجمان نے انتخابی عمل کے دوران حملے جاری رکھنے کی بات بھی کہی۔

ادھر، افغانستان کے صدارتی انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد موجودہ صدر اشرف غنی نے طالبان سے لوگوں کی مرضی کا احترام کرتے ہوئے جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اشرف غنی نے سنیچر کو ایک بیان میں طالبان سے کہا ‘آپ کے لیے امن کے دروازے کھلے ہیں۔’

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading