اس مندر کے پاس ہے 9000 کلو سونا 1200کروڑ روپے ہے سالانہ آمدنی

تروپتی : آندھر پردیش کے تروپتی میں واقع خوبصورت مندر کے پاس 9000 کلو سے زیادہ سونا ہے ۔ یہ جانکاری افسروں نے دی ہے ۔ شری وینکٹیش مندر کے منیجر ترومالا تروپتی دیوستھانم ( ٹی ٹی ڈی) کا 7235 کلو سونا مختلف جمع سکیموں کے تحت ملک کے دو قومی بنکوں کے پاس جمع ہے ۔
ٹی ٹی ڈی کے خزانے میں 1934 کلو سونا ہے ۔ جس میں پنجاب نیشنل بنک ( پی این بی ) سے پچھلے مہینے واپس لیا گیا 1381 کلو سونا شامل ہے ۔ پی این نے یہ سونا تین سال کی جمعہ سکیم کی میعاد پوری ہونے کے بعد لوٹایا تھا ۔ بورڈ کو اب یہ طے کرنا ہے کہ 1381 کلو سونا کس بنک میں جمع کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بورڈ سونے کی مختلف جمع سکیموں کی جانکاری حاصل کررہا ہے اور جس میں زیادہ ریٹرن ملے اس میں جمع کرے گا ۔

ٹی ٹی ڈی اکثر سونے کا بیورہ دینے سے بچتا ہے لیکن گذشتہ مہینے تمل ناڈو میں انتخابی افسروں کے ذریعے 1381کلو سونا ضبط کئے جانے کے بعد تنظیم نے سونے کے بارے میں بیورہ پیش کیا ۔

#TriupatiBalajiTemple #Gold #Income #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading