اس بلے باز نے 28 گیندوں میں سنچری بنادی

Ahmad-Nabi

یوروپین کرکٹ لیگ 2019 میں ایک بلے بازنے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے، جس نے ہرکسی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 22 گزکی پٹی اور70 گزکے گھیرے میں اکثرکئی ریکارڈ بنتے ہیں اورٹوٹتے ہیں۔ کئی بلے بازایسی اننگ کھیلتے ہیں جنہیں دیکھ کرپوری دنیا حیران رہ جاتی ہے۔ یوروپین بلے بازنے ای سی ایل 2019 میں منگل کو کلج کرکٹ کلب اورڈریکس کرکٹ کلب کے درمیان مقابلہ کھیلا گیا جہاں بلے بازاحمد نبی نے طوفانی اندازمیں 28 گیندوں میں سنچری لگا دی۔

ڈریکس کرکٹ کلب کے سلامی بلے بازاحمد نبی نے اس میچ میں 30 گیندوں میں 105 رن بنائے۔ احمد نبی نے محض 28 گیندوں میں سنچری لگا دی، لیکن سب سے حیرانی کی بات یہ رہی کہ انہوں نے اس اننگ کے دوران صرف ایک سنگل لیا۔ احمد نبی نے 14 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ مطلب 104 رن توانہوں نے چھکے چوکے سے ہی بناڈالے۔ آپ کوبتادیں کہ احمد نبی یوروپین کرکٹ لیگ میں سنچری لگانے والے پہلے بلے بازہیں۔ یوروپین کرکٹ لیگ 10-10 اوورکا ٹورنامنٹ ہے، جس میں سنچری لگانا بڑا بات ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading