ناندیڑ:اقراءاسکول کو محکمہ تعلیمات کی اہم ہدایت

ناندیڑ:31جولائی۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے دیگلور ناکہ سے متصل عمران کالونی میں واقع اقراءاردو پرائمری اسکول میں موجود سوئمنگ پُل کو فی الفو ر بند کرنے کاحکم محکمہ تعلیمات( پرائمری ) ضلع پریشد ناندیڑ نے دیا ہے ۔اس ہدایت پرعمل نہ کرنے پر اسکول کی منظوری بھی منسوخ کرنے کا انتباہ دیاگیا ہے ۔ ضلع پریشدکے محکمہ تعلیمات ( پرائمری) ناندیڑ نے 29جولائی 2019ءکو اقراءپرائمری اسکول کے صدر مدرس کو مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلاک ایجوکیشن آفیسرپنچایت سمیتی ناندیڑ نے اسکول کا دورہ کیاتھا اس وقت اسکول کے احاطہ میں سوئمنگ پُل رہنے اور اسکے استعمال کاانکشاف ہوا۔مکتوب میں مزید کہاگیا کہ سوئمنگ پُل کے استعمال کیلئے متعلقہ دفتر یا اعلیٰ حکام سے اجازت طلب کی گئی تھی کیا؟اگر اجازت لی گئی تواسکی کاپی دفتر میں پیش کریں اور مذکورہ سوئمنگ پُل کو فی الفور بند کیا جائے ورنہ اسکول کی منظوری منسوخ کرنے کی تجویز حکومت کو روانہ کی جائے گی۔واضح رہے کہ سماجی کارکن شفیق نظیر شیخ نے اس ضمن میں محکمہ تعلیمات کومکتوب دیتے ہوئے سوئمنگ پُل کو بند کرنے کامطالبہ کیاتھاایسا نہ کرنے پر 30 جولائی سے ہڑتال کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں