اسکول ٹیچر کا فحش ویڈیو منظر عام پولیس میں شکایت درج

گورکھپور: اترپردیش میں گورکھپور اسکول کی ایک ٹیچر نے اس کے فحش ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شکایت درج کروائی ہے۔

پرائیوٹ اسکول کی ٹیچر کو اپنے طلباء کے ذریعہ قابل اعتراض ویڈیو کا علم ہوا ہے جس کے بعد اس نے فوری پولیس کے سینئر عہدیداروں سے ربط پیدا کیا۔

سب انسپکٹر، شاہ پور پولیس اسٹیشن، اشوک کمار سنگھ نے کہا کہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ہم نے ملزم کا پتہ لگانے کے لئے سائبر ماہرین سے بھی تعاون طلب کیا ہے یہ بات اشوک کمار سنگھ نے بتائی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading