آخر فحش ویڈیو کے معاملے میں فحش ٹیچر عامر قاضی کے خلاف مقدمہ درج

بیڑ 10 دسمبر (بذریعہ سراج آرزو ) شہر میں انجمن اشاعت تعلیم کےزیرِانصرام ملیہ گرلزہائی اسکول میں گزشتہ دنوں فحش ویڈیو کا سنگین معاملہ سامنے آیاتھا۔ اس ا سکول کے عامر قاضی نامی ٹیچر نے اسکول عمارت میں خواتین ٹیچر کے ساتھ فحش حرکات انجام دیں تھی ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ اس نے فحش حرکات کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔

چند روز قبل ایسا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد اسکول انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قاضی عامر اور دیگر تین خواتین اساتذہ کو معطل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ دو خواتین اساتذہ نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ تاہم اس کیس کا مرکزی ملزم

عامر ہے۔ اب تک قاضی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے سماج میں بے چینی پیدا ہو گئی تھی ۔
ملیہ سیکنڈری اسکول کے ٹیچر عامر قاضی نے ساتھی لیڈی ٹیچر کے ساتھ فحش ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔ ادھر اب اسی معاملے میں ملیہ ہائی اسکول کے پرنسپل سید عبدالستار کی شکایت پر بیڑ شہر تھانے میں عامر قاضی اور فحش ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ (2) 292 ،294، 500 ، 66 ، 67 ، 67A ،67B ،67C،

کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
امکان ہے کہ اس کیس میں مزید کچھ نام سامنے آئیں گے۔ اس کے مطابق پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading