اسکولی عمارت پر فلسطینی پرچم،  7 افراد کے خلاف کیس درج

لکھم پور کھیری(یوپیِ) . پولیس نے ضلع لکھم پور کھیری میں ایک سرکاری اسکول کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں 7  افراد کے خلاف کیس درج کرلیا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ واقعہ اتوار کا ہے۔

موضع لکھاہا علی گنج میں صدام اور بھورا نے دیگر 5  نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپرپرائمری اسکول کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا۔

بعض دیہاتیوں نے جب اعتراض کیا تو انہوں نے انہیں مبینہ طورپر گالیاں دیں اور دھمکایا۔ سنجے ترویدی نامی شخص نے پھول بہار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ تحقیقات جاری ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading