نا ندیڑ:2ستمبر( ورق تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن کی نئی حلقہ بندی کا نقشہ جلد ہی عوام کے سامنے آنے والا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں خاصی چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔ میونسپل کمشنر ڈوئی پھوڑے کو ممبئی طلب کیاگیا ہے اورآج بدھ کو ممبئی میں پہنچ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کارپوریشن کے 20 حلقے اور 81 نشستوں کی تقسیم کا مسودہ انتخابی کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ سال 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر یہ نیا خاکہ بنایا جا رہا ہے۔
اس وقت شہر کی آبادی 5,50,439 تھی، جن میں دلت طبقہ کے افراد 1,02,677 اور پسماندہ جماعت 12,768 درج ہوئے تھے۔سال 2017 کے انتخابات میں کل ووٹروں کی تعداد 3,93,872 تھی، جن میں مرد ووٹر 2,0 6,429 اور خواتین ووٹر 1,90408 ‘دیگر43ووٹرس تھے۔
سال 2017 کے انتخابات کےمطابق کل حلقے: 20۔کل نشستیں: 81
درج فہرست ذاتوں کے لیے نشستیں: 15 (جن میں 8 خواتین کے لیے مخصوص)
درج فہرست قبائل کے لیے نشستیں: 2(جن میں1 خواتین کے لیے مخصوص)
دیگر پسماندہ طبقات کے لیے نشستیں: 22(جن میں 11 خواتین کے لیے مخصوص)
کُل اوپن حلقے :42(خواتین کے لیے مجموعی طور پر نشستیں: 21
سیاسی دباو:بتایا جا رہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں اور مقامی رہنماو¿ں کی طرف سے حلقہ بندی میں رد و بدل کے لیے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک حکومتی سطح پر کوئی واضح مو¿قف سامنے نہیں آیا ہے۔
اپوزیشن کے خدشات:اپوزیشن نے اعتراض کیا ہے کہ حلقہ بندی کے عمل میں شفافیت نہیں برتی جا رہی۔ اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ 2017 کے انتخابات میں بھی کئی وارڈز میں غیر منصفانہ تقسیم کی گئی تھی، جس کا نقصان عام ووٹروں کو ہوا۔ اس مرتبہ بھی اگر غیر جانبداری نہیں دکھائی گئی تو عوامی اعتماد مجروح ہوگا۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئی حلقہ بندی کے اعلان کے بعد شہر کی سیاست میں کس طرح کی ہلچل مچتی ہے۔
میونسپل کارپوریشن میں پارٹی پوزشن
انڈین نیشنل کانگریس : 73 نشستیں
اپوزیشن: بھارتیہ جنتا پارٹی: 6 نشستیں
شیوسینا : 1 نشست
آزاد امیدوار: 1 نشست