اردوگھر ناندیڑ کے مینجرسلیم خان مستعفی

ناندیڑ:30اگست۔ (ورق تازہ نیوز)حال ہی میںافتتاح ہونے والے اردوگھر ناندیڑ کے مینجر سلیم خان نے اپنی خانگی مصروفیات کے باعث اپنے عہدہ سے استعفیٰ د ے دیا ہے ۔ نئے مینجر کاتقرر ریاستی حکومت کے جی آر مورخہ 28جون اور21 جولائی 2021ءکے مطابق عمل میں آئے گا ۔

ضلع کلکٹر آفس ذرائع سے ملی اطلاع کے بموجب مستعفی مینجر سلیم خان نے تقریبادیڑھ سال خدمات انجام دیں ہیں۔مینجر کی مخلوعہ جائیداد پر تقررکے لئے جی آر میںدرج کردہ اصولوں اورشرائط کی بنیاد پرعمل کیاجائے گا۔ ضلع کلکٹر اردو گھر کی ثقافتی کمیٹی کے صدر ہے اسلئے انھیںتقررات کااختیار حاصل ہے ۔ مینجر کی مخلوعہ جائیداد کے لئے ریاستی اور مقامی سطح کے سب سے زیادہ تعدادمیں چھپنے اورفروخت ہونے والے اردو اخبارات میںاشتہار دیا جائے گا۔اورامیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی ۔صرف وظیفہ یاب کلاس 2 آفسر جو اردو بولنا ‘ لکھنااورپڑھناجانتاہے ہی اہل ہوگا ۔ درخواستیں موصول ہونے پر انٹرویو کی بنیاد پرتقرر عمل میں آئے گا ۔ تقرر کی معیاد زائدسے زائد تین سال مقرر کی گئی ہے ۔ اورماہانہ اجرت 35000 روپے ہوگی ۔

واضح ہو کہ 14 جولائی 2021ءکو اردو گھر کاافتتاح عمل میں آیاتھا لیکن آج تک نہ تو لائبریری شروع ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ثقافتی ‘ادبی‘ سماجی پروگرام ہوا ہے ۔ اردوگھر میں ایم پی ایس سی اور یوپی ایس سی امتحانات کے کوچنگ سنٹرتس کے شروع کرنے کااعلان بھی ہواتھالیکن اس تعلق سے ضلع کلکٹر آفس کے متعلقہ محکمہ سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔اردوعوا م کلاسیس کا بے چینی سے انتظارکررہے ہیں۔