ناندیڑ:3اکتوبر(راست)” اُستادقوم کے معمار ہو تے ہیں“یہی حُسن خیال رکھنے والی علم دوست شخصیت مر حوم ا یڈوکیٹ محمد بہا ءالدین صاحب کی یا د میں با نو ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سو سائٹی ناندیڑ نیز فروغ اردوسوسا ئٹی، ناندیڑ کے اشتراک سے ریا ستی مثالی معلم ایوارڈ کی با وقار تقریب ۲ اکتوبر بروز پیر شہر کے اُردو گھر میں منعقد ہو ئی ۔ اس تقریب میں بطور صدر ومرٹھواڑہ حلقہ اسا تذہ کے رکن اسمبلی جناب وکرم وسنت راو¿ کاڑے نے شرکت کی۔
جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جناب سراج دیشمکھ صا حب، (سا بق رکن اسمبلی بیڑ )، جناب محمود صدیقی(آفیسر آن اسپیشل ڈیو ٹی ما نو حیدراباد)، سمیع صدیقی صا حب (ڈا ئر کٹر ما نو حیدراباد )،محترم مفتی ایوب قا سمی صاحب(خطیب و امام مسجد وزیرآباد)، جناب ڈی۔بی جا مبھرو نکر (ممبر کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی) نے شرکت کی۔ جلسہ کی کا ر وائی کا آغاز تلا وت کلام پا ک سے ہوا۔ اُس کے بعد اُمیراءفا طمہ (بی ایس سی) کی طا لبہ نے اپنی مترنم آواز میں نعت رسولﷺ مقبول پیش کی
۔بعد ازاں ڈاکٹر محمد بدیع الدین نے تمہیدی کلما ت کے ذریعہ پروگرام کی غرض و غا یت بیان کرتے ہوئے اپنے عزا ئم کا اظہار کیا کہ انشااللہ ریا ستی مثالی معلم ایورڈ دینے کا یہ سلسلہ ہر سال جا ری رہیگا۔ جانب مسعود علی صا حب نے مرحوم کے تعلق سے اپنے تجربات کا اظہار کیا۔ ریاست بھر سے منتخب شدہ ۸۱ معلمین میں سے ۷۱معلمین اور مقا می ۶ معلمین کو ریا ستی مثا لی معلم ایوارڈ سے نوا زہ گیا۔
یہ ایوا رڈ جنا ب صدر اور مہمانان کے ہا تھوں تقسیم کئے گئے۔ اس کے بعد اپنے صدارتی خطبہ میں جناب وکرم کا ڑے نے حکومت کی پالیسیوں سے سا معین کو واقفیت دلا ئی۔ پروگرام میں عمائدین شہر، اسا تذہ اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جناب محمد انورالدین صاحب کے شُکریہ کے سا تھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔