ممبئی 12دسمبر(یواین آئی)مہاراشٹرمیں میں پندرہ روز بعد وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے آج کابینہ وزراء کو ان۔کے قلم۔دان دے۔دیئے ہیں،آئندہ ہفتہ 16 دسمبر کو ناگپور میں اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع ہونے والا ہے۔ اس طرح جمعرات کو وزیروں کے محکموں کے سلسلے میں سپینس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
مہا وکاس اگھاڑی کے سب سے بڑی پارٹنر شیوسینا کے ایکناتھ شندے نئے وزیر داخلہ ہوں گے،ان کے پاس اہم محکمے شہری ترقیات،جنگلات اور ماحولیات ،اب رسانی اور پارلیمانی امور شامل۔رہیں گے۔ان۔کی پارٹی کے سنئیر لیڈر سبھاش ڈیسائی کو صنعت ،اعلی تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم ،کھیل کوداور نوجوانوں کی فلاح وبہبود،زراعت،نقل وحمل ،اقر ملازمت ضمانت اسکیم۔وغیرہ شامل ہیں۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے چھگن بھجبل کو دیہہ ترقی کا محکمہ دیا گیا ہے۔جبکہ وہ ابی وسائل،سماجی انصاف،غذااور ادویاتاور دیگر ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔
ان کے پارٹی کے معاون جینت پاٹل نئے وزیر مالیات ہوں گے اس کے ساتھ ہی وہ ہاوسنگ،،صحت عامہ،لیبر اور اقلیتی ترقیات کے محکمے سنبھالیں گے۔
کانگریس کے وجے عرف بالاصاحب تھوراٹ نے وزیر نحصؤل ہوں گے جبکہ ان۔پاس بجلی،طبی تعلیم،اسکولی تعلیم،مویشی پالن ،دودھ اور مچھلی پالن وغیرہ کے محکمے بھی ہوں گے۔
جبکہ کانگریس کے نتن راوت تعمیرات عامہ،قبائلی ترقی،خواتین اور اطفال کی ترقی،کپڑا،راحت اور آبادکاری اور پسماندہ طبقات کے امور کے محکمے ہوں گے۔
ادھو ٹھاکرے نے 28 نومبر کو مہا وکاس اگھاڑی کے چھ اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا تھا۔لیکن انہیں۔ قلمدان۔تقسیم نہیں کیے گیے تھے۔
فی الحال بقیہ محکموں کی دیکھ بھال کریں گے۔