اجمیر کے خادم کے خلاف طلاق ثلاثہ کے تحت مقدمہ درج

اجمیر ، 8 اگست (یو این آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں تین طلاق پر قانون نافذ کرنے کے بعد راجستھان کے اجمیر کے درگاہ تھانہ علاقے میں ایک خادم کے خلاف اس کی اہلیہ نے طلاق ثلاثہ کا مقدمہ درج کرایا۔درگاہ کے خادم سید سلیم الدین چشتی (65) عرف سلیم باپو ساکن سولہ کھنبا درگاہ کے خلاف اس کی اہلیہ نے مقدمہ دائر کیا ہے ۔ ملزم خادم سلیم الدین کی کئی بیویاں اور بچے بھی ہیں۔ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ نےپولیس کو ایک تحریری رپورٹ میں بتایا کہ سلیم الدین نے اس کے ساتھ تین سال قبل 2017 میں حقیقت کو چھپاکر شادی کی تھی اور شادی کے بعد اسے ویشالی نگر میں کرائے کے مکان میں رکھا گیا تھا حالانکہ وہ خود کئی مکانوں کے مالک ہیں۔ .اس نے بتایا کہ جب اس نے دو دن پہلے سلیم الدین کو فون کیا تو اس کی لڑکی نے فون پر بدتمیزی کی اور لڑکے صدام نے بھی بدتمیزی کی۔ شوہر سلیم الدین نے بھی ناراض ہوکر اسے زبانی طلاق دے دی ، جس سے اسے تکلیف ہوئی۔ تھانہ درگاہ نے متاثرہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے تین طلاق کے نئے قانون کی روشنی میں قانونی مشورے کے ساتھ مزید کارروائی کررہی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے جواہر لال نہرو اسپتال میں متاثرہ میڈیکل بھی کرایا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading