آندھرا ہوم منسٹر کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ پر نوجوان کی گرفتاری

آندھرا ہوم منسٹر کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ پر نوجوان کی گرفتاری

امرواتی۔ ریاست آندھرا پردیش کی پولیس نے منگل کے روز فیس بک پر ریاست کے ہوم منسٹر ایم سوچترا کے متعلق قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر ایک نوجوان کو گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ نوجوان کی شناخت رامو کی حیثیت سے ہوئی ہے کہ جس کو گنٹور ٹاؤن پولیس نے ایک شہری کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد گرفتار کرلیاتھا۔ پولیس کے مطابق فیس بک پر ہوم منسٹر کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کے متعلق اشوک کمار نامی شخص نے شکایت درج کرائی تھی۔

ہوم منسٹر کے خلاف یہ پوسٹ ایک رام مہاراج نامی اکاونٹ سے کیاگیاتھا۔

پولیس نے کیس راجسٹررڈ کرنے کے بعد ائی پی ایڈریس سے ملزمین کی شناخت کی۔ وشاکھاپٹنم کے رہنے والے اس نوجوان کو بالآخر پولیس نے گرفتار کرلیاہے

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading