کڑپہ: آندھرا پردیش کے جگن موہن ریڈی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران این آر سی کے خلاف ریاست کے وزرائے اعلی کی بڑھتی ہوئی قطار میں شامل ہوگئے. واضح ہوکہ شہریت قانون پر ان کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت (ترمیمی) بل کی حمایت کی۔
جگن ریڈی نے کڑپہ میں کہا ، "جب مجھے اپنے اقلیتی بھائیوں نے این آر سی کے بارے میں اپنا رخ بتانے کہا تو میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم این آر سی کی مخالفت کریں گے اور آندھرا پردیش اس کی حمایت نہیں کرے گا۔”
وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے نائب عظمت باشا نے حال ہی ان سے مشورہ کیا تھا کہ آندھرا پردیش حکومت این آر سی کی حمایت نہیں کرے گی۔