آندھراپردیش میں طوفان ‘شدیدبارش جاری

گوداوری :17ڈسمبر (ایجنسیز)شدید سمندری طوفان ’پیتھائی‘ آج دوپہر دیڑھ بجے تا 2.30 بجے کے درمیان مشرقی گوداوری ضلع کے کوناسیما علاقہ کے کاٹرینی کونا میں ساحل کو پار کرگیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر و سائنسداں اسٹیلا نے یہ بات بتائی۔شدید سمندری طوفان ’پیتھائی‘ آج دوپہر دیڑھ بجے تا 2.30 بجے کے درمیان مشرقی گوداوری ضلع کے کوناسیما علاقہ کے کاٹرینی کونا میں ساحل کو پار کرگیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر و سائنسداں اسٹیلا نے یہ بات بتائی۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اس طوفان کے شمال۔ شمال۔ مشرق کی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے آج شب تک کمزور پڑنے کا امکان ہے۔70 تا 100 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہواو?ں کے ساتھ یہ طوفان ٹکرایا۔ چینائی کے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مرکز کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔اس طوفان کے زیر اثر آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے اِنجارم گاو?ں میں119.25 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ اوپلا گپتم علاقہ میں 117.25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ وشاکھاپٹنم کے نمادالاولاسا میں 68 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کل شب سے ضلع مشرقی گوداوری میں طوفانی ہوائیں جاری ہیں۔ ’پیتھائی‘ 127 سالہ تاریخ میں آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کرنے والا 77 واں طوفان ہے۔ تھائی لینڈ نے اس کو ’پیتھائی‘ کا نام دیا ہے۔ تھائی زبان میں یہ ایک پھلی کا نام ہے۔اس دوران کئی ساحلی علاقوں میں ناریل کے درخت اور بجلی کے پول ا±کھڑ گئے۔ ساو?تھ سنٹرل ریلوے نے اس طوفان کے سبب آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب چینائی۔ ہاو?ڑہ کی مین ریلوے لائین سمیت تقریباً 50 ٹرینوں کو معطل کردیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہیلپ لائنس شروع کی گئی ہیں تاکہ پھنسے ہوئے مسافرین ان سے رابطہ کرسکیں۔ شدید طوفانی ہواو?ں اور شدید طوفان کے سبب بیشتر طیاروں کو عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے اور بعض طیاروں کے ر±خ کو وشاکھاپٹنم سے موڑ دیا گیا ہے۔

Leave a comment