اردھاپور:17ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز) گذشتہ شب تعلقہ اردھاپور مےںاےک عظےم الشان جلسے کا انعقاد عمل مےں آےا ہے ۔ اس جلسے مےں تعلقہ کمےٹی تشکےل دی گئی اور ذمہ داران کو ان کے عہدے کے مکتوب دےے گئے ۔ ضلع صدر فےروز لالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگرےس کے رےاستی صدر اشوک چوہان خود آدرش گھوٹالے مےں ملوث تھے ۔ وہ کےا مسلمانوں کی ترقی کریںگے انھیںصرف مسلمانوں سے جھوٹے وعدے کرنے آتا ہے اور اُن کے ووٹ اپنے زر خرےد غلاموں کے ذرےعے بٹورنے کا کام کانگرےس کرتی آئی ہے ۔ لےکن اب اےسا نہےں ہوگا ۔ اب دلت ونچت اگھاڑی اور بھاری بہوجن مجلس کے ساتھ ہے ۔ اس لئے اب ماحول بدلنے والا ہے اور کانگرےسےوں ، بی جے پی والوں کو ہم ضرور سبق سکھائےں گے ۔ گذشتہ دنوں ناندےڑ کے اےک تعلقہ لوہا مےں مےونسپل الےکشن ہوئے وہاں کانگرےس کا قبضہ تھا لےکن اس بار وہاں سے کانگرےس کا صفاےا ہوگےا ۔ کانگرےس ہر بار کہتی تھی کہ مجلس کی وجہ سے کانگرےس کو نقصان اور بی جے پی کو فائدہ پہونچتا ہے لےکن اس بار تعلقہ لوہا مےں مجلس نے کوئی امےد وار نہےں کھڑا کےا پھر بھی وہاں کانگرےس کا صفاےا ہوا ۔ تو بتاﺅ اس کا ذمہ دار کون ہے ؟۔ مجلس کو بُرا بولنے والوں تمہارے اپنے نمائندے تم کو ہرا رہے ہےں کےونکہ تم پانچ سال تک وارڈوں مےں گھومتے نہےں ، ترقےاتی کام کرتے نہےں تم کو تو بس اپنے رےاستی صدر کو خوش کرنے سے فرصت نہےں ہوتی ۔ تو بتاﺅ عوام تمہےں کےوں کر چن کر دے ۔ لےکن مجلس کام کرنے پر ےقےن رکھتی ہے ۔ ان شاءاللہ ہم اردھا پور مےں عوام کے مسائل کو حل کرےں گے اُن کے دکھ سکھ مےں ساتھ رہےں گے پھر اُس کے بعد دےکھئے اردھاپور کے عوام مجلس کو اپنی قےمتی رائے دے کر بھاری اکثرےت سے منتخب کر یں گے اور آنے والے دنوں مےں اردھا پور مےںصدر بلدےہ مجلس اتحادالمسلمےن کا ہوگا ۔ جلسہ سے نائب معتمد اےڈوکےٹ مشتاق خان ضلع ےوتھ صدر اےڈوکےٹ سےد واجد ، سکندر مولانا ، مسعود حسےن اور سےنئر صحافی ڈاکٹر حکےم عامر نے بھی خطاب کیا۔اس جلسے مےں حےدر پٹےل ، شکےل ماسٹر کے علاوہ اردھاپور کے علےم دادا (تعلقہ صدر )، رکن بلدےہ مجلس نامدےو سرودے ، ےاسر بےگ ، شاکر ،ےونس بھائی ، فہےم بھائی اور محبان مجلس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔