پنڈھرپور: شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف جارحانہ رخ اختیار کرتے نظر آرہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آج کل چوکی دار ہی چوری میں شامل ہے‘‘۔ رام مندر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے شیو سینا صدر نے کہا کہ بی جے پی نے مسجد توڑی اور حکومت حاصل کرلی، لیکن اب آگے کچھ نہیں ہورہا۔
مہاراشٹر کے پنڈھرپور میں آج شیو سینا صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت رام مندر کے معاملے پر کومبھ کرن کی نیند سو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عوام اسے (مرکزی حکومت ) اس جگا دیگی۔ بی جے پی کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ ’’ آپ نے سہراب الدین مقدمہ میں خود کو بری کرا لیا، لیکن بابری مسجد کا مسئلہ اب تک لٹکا ہوا ہے۔ 30سال ہوچکے ہیں اور ابھی بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ معاملہ کورٹ میں ہے۔ ہندو بھولے ضرور ہیں لیکن بے وقوف نہیں ہیں‘‘۔
ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ نتیش کمار اور رام ولاس پاسوان سے رام مندر کے معاملے پر رائے لینی چاہیے۔ بتا دیں کہ رام مندر کے مدعے پر نتیش کمار نے اتوار کو کہا کہ اس مسئلہ کا حل کورٹ کے فیصلے سے ہونا چاہیے۔ ادھو نے کہا کہ نتیش سنگھ مکت بھارت کی بات کرچکے ہیں، اس کے بعد بھی انکا بی جے پی کے ساتھ اتحاد جاری ہے۔ حال کے اسمبلی کے انتخابات پر انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں ہار اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہاں اب قومی پارٹیاں کام نہیں آئیں گی۔
Uddhav Thackeray says ‘Chowkidaar Hi Chor Hai’, referring to PM #Modi.
The words of @RahulGandhi are echoing not just in the hearts of the people of India, but also in the minds of BJP’s allies.#ChowkidaarHiChorHai#BJP_भगाओ_देश_बचाओ
https://t.co/8YwMOaCGiE— Shama Mohamed (@drshamamohd) December 24, 2018
رافیل کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ ’’ بنا تجربہ والی ایک کمپنی کو کانٹریکٹ دے دیا گیا۔ ہمارے ملک کے فوجیوں کو تنخواہوں میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ آپ ایسا نہیں کرتے، لیکن ہتھیاروں اور جنگ کے سامان کی خرید میں گھوٹالہ کرتے ہیں‘‘۔ بی جے پی کے اتحاد کو لے کر ادھو نے کہا کہ شیو سینا رام مندر، کسان کی قرض معافی اور فصل بیمہ پر فیصلہ ہو جانے تک اس کے ساتھ اتحاد میں دلچسپی نہیں رکھتی۔