گانا پسند نہ آنے پر دولہا نے دلہن کو شادی کے دن ہی طلاق دیدی

بغداد: عراق میں طلاق دینے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شوہر نے گانا پسند نہ آنے پر شادی کے روز ہی اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بغداد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی دلہن نے شادی کے روز شامی گانے

‘Mesaytara‘

پر رقص کیا تھا جس کے اردو معنی غالب ا?جانے یا کنٹرول کرنے کے ہیں۔اس گانے پر دْلہن کے رقص نے دْلہا اور اس کے اہل خانہ کو اس قدر اشتعال دلایا کہ شادی کے دوران جھگڑا ہوا اور شادی ہال میں ہی طلاق دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ اس گانے پر طلاق کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اردن میں ایک شخص نے اس گانے پر شادی کے روز اپنی دْلہن کو طلاق دی۔

Leave a comment