ریاض:سعودی عرب کے شہر دمام میں قائم ایک بڑے شاپنگ مرکز میرنا مال کو کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت، دیہی امور، تجارت، اطلاعات اور پولیس کی مشترکہ مہم کے تحت اتوار کی شام شاہراہ الخلیج پر واقع میرنا مال کو سیل کردیا گیا۔کورونا کی وبا کے پیش نظر وضع کردہ اصولوں پر عمل درآمد تک اور محکمہ صحت کی وضع کردہ شرائط پرعمل درآمد یقینی بنائے جانے تک شاپنگ مال بند رہے گا۔ درجہ حرارت چیک کرنا اور دیگر احتیاطی اقدامات پر لاپرواہی ہورہی تھی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں