کسانوں کی جانب سے احتجاج تیز کرنے کی دھمکی،ہر گاؤں سے نکلیں گے 5ٹرکیٹر، براہ راست کوریج کے لئے ہوگا ایپ لانچ

کسانوں اور حکومت کے مابین نئے زرعی قوانین کو لے کر مسئلہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔آٹھ اجلاس ہونے کے باوجود قوانین کے بارے میں کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔اب اجلاس کا اگلا دور 15 جنوری کو ہونا ہے۔26 جنوری کو کسانوں نے دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں کسان پریڈ (ٹریکٹر پریڈ) نکال کر احتجاج تیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دریں اثنا متحدہ کسان رہنماؤں نے کہا کہ ہم اتوار کے پروگرام کی مذمت کرتے ہیں ہمارے کسان بھائیوں پر جو مقدمات عائد کیے گئے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 جنوری کو ، کسان نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر دہلی روانہ ہوں گے۔ہر گاؤں سے 5 ٹریکٹر نکلیں گے جن میں سے ایک خواتین کا ہو گا۔ جلد ہی ایک ایپ لانچ کی جائے گی جس میں اس تحریک کی کوریج براہ راست ہوگی اور ہنگامی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ کسانوں کی ٹیم مسلسل سوشل میڈیا پر کام کر رہی ہے۔

Leave a comment