ناندیڑ کے پڑوسی ضلع میں آج بدھ کی رات سات بجے سے کرفیو نافذ

ہنگولی۔24. فروری۔(ورق تازہ نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ریاست کے کئی شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔

ناندیڑ ضلع سے متصل ہنگولی ضلع میں بھی ضلع کلکٹر نے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات آج شب جاری کردئیے ہیں۔

روجیش جئے ونشی نے 23 فروری کی شب ایک حکمنامہ جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری کی شب سات بجے سے صبح سات بجے تک ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا جارہا ہے جو آئندہ احکام تک نافذ رہے گا۔