ناندیڑ:وشنوپوری ڈیم سے پانی کااخراج ،گوداوری کنارے دیہاتوں کو چوکس رہنے کا انتباہ

ناندیڑ:21 جولائی(ورق تازہ نیوز) شنکراو¿ جی چوہان وشنوپوری پروجیکٹ آج 21 جولائی کو 70 فیصد صلاحیت سے بھر گیا ہے۔ ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں مسلسل بارشوں کے باعث پراجیکٹ کے پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔

ڈیم میں پانی کی آمد کے مدنظر وشنو پوری ڈیم کے ایک گیٹ سے 346 کیومیکس (12218 کیوسک) پانی صبح 10 بجے دریا کے طاس میں چھوڑاجارہا ہے۔ وشنو پوری ڈیم کے فلڈ کنٹرول آفیسرنے دریا کے کنارے واقع دیہات کے مکینوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ املاک، جانوں، مویشیوں، اینٹوں کی بھٹے کے سامان وغیرہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔