معروف شاعر منور رانا طبیعت خراب ہونے کے بعد داخل اسپتال، سرجری کی تیاری

لکھنؤ: معروف شاعر منور رانا کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں علاج کے لئے ایس جی پی جی آئی، لکھنؤ میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی سرجری کی جانی ہے، جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منور رانا گردے کی تکلیف کے باعث ڈائیلاسز پر ہیں اور ان کا علاج دہلی میں چل رہا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ منگل کے روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے انہیں لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا۔

پی جی آئی کی پبلک ریلیشن آفیسر کسم یادو کے نے کہا کہ منور رانا کو اس سے پہلے دل کا دورہ پڑنے پر بھی یہاں داخل کرایا گیا تھا، انہیں نیفرو کا مسئلہ ہے اور اس کا اثر متعدد اعضا پر ہو رہا ہے۔ آج ان کا گردے کا آپریشن کیا جانا ہے۔

خیال رہے کہ منور رانا طویل عرصے سے گردے کی پتھری کے مسئلہ میں مبتلا ہیں۔ میڈیکل کالج کی پی آر او کے مطابق آپریشن کے بعد جیسے ہی منور رانا کو آرام آئے گا ان کا مزید علاج کیا جائے گا۔

Leave a comment