مراٹھواڑہ ایکسپریس اور تپون ایکسپریس تاخیرسے چلیں گی

ناندیڑ:10ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ٹریک کی دیکھ بھال کے کام کے لیے جالنہ-ساراوری کے درمیان ایک لائن بلاک لیا گیا ہے، اس لائن بلاک کی وجہ سے دھرم آباد سے روانہ ہونے والی دھرم آباد-منماڈ مراٹھواڑہ ایکسپریس اور ممبئی سے ناندیڑ جانے والی ممبئی-ناندیڑ تپون ایکسپریس کچھتاخیر سے چلے گی۔

1) ٹرین نمبر 17688 دھرم آباد سے منماڈ مراٹھواڑہ ایکسپریس دھرم آباد سے ہر بدھ، جمعہ اور اتوار کو 11/09/2022 سے 14/10/2022 (یعنی 11.09.2022، 14.09.2022، 16.09.2022،18.09.2022, 21.09.2022, 23.09.2022, 25.09.2022, 28.09.2022, 29.09.2022, 02.10.2022, 05.10.2022, 07.10.2022, 09.10.2022, 12.10.2022 اور14-10-22 )۔دھرم آبادسے صبح 04.00 بجے باقاعدہ روانگی کے بجائے 90 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی یعنی صبح 05.30 بجے۔
2) ممبئی تا ناندیڑ ٹرین نمبر 17617 ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس 10/09/2022 سے 13/10/2022 تک ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو منماڈ تا جالنہ کے درمیان 100 منٹ تاخیر سے چلے گی۔