سعودی ولیعہد محمد اورعراقی وزیراعظم الکاظمی کا باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال

ریاض : سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے الریاض میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عراقی وزیراعظم چہارشنبہ کی صبح سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچے تھے۔شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بہ نفس نفیس ان کا خیر مقدم کیا۔مصطفی الکاظمی کو اس دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اگلے روز دی تھی اور ان کے اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں باہمی مفاد کے لیے تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بات چیت ہے۔الریاض میں متعیّن عراقی سفیر عبدالعزیزالشامرائی نے العربیہ کو ایک بیان میں کہا کہ’’وزیراعظم مصطفی الکاظمی ایک اہم مرحلے پر یہ دورہ کررہے ہیں۔

Leave a comment