ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا نظام ختم:حکومت

ریاستیں باہمی مسائل اتفاق رائے سے سلجھائیں ۔ لوک سبھا میں نتیانند رائے کا بیان

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق کسی بھی ریاست کو اسپیشل اسٹیٹ کا درجہ دینے کا نظام ختم کر دیا گیا ہے ۔ لوک سبھا میں منگل کے روز وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے معاشی پیکج کی امداد دیتی ہے ۔ ریاستوں کے محصولات نقصان کو دیکھتے ہوئے مرکزی التزامات کے تحت گرانٹ کی رقم جاری کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش نوتشکیل ایکٹ کے تحت آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان کئی مسائل ہیں جو ریاست کو باہمی اتفاق رائے سے سلجھانے ہیں اور اس میں مرکزی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ریاستوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے بڑی رقم جاری کی ہے لیکن خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا التزام اب ختم ہو گیا ہے ۔

Leave a comment