دبئی میں فرانس کو مطلوب منشیات مافیا کا سرغنہ گرفتار

دبئی: پولیس نے منشیات مافیا کے سب سے بڑے سرغنے کو گرفتار کیا ہے۔ انٹرپول کی ہٹ لسٹ پر تھا۔ اسے فرانس میں منشیات کا بہت بڑا سرغنہ مانا جاتا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ ملزم ’مفید بوشیبی‘ فرانس میں حشیش درآمد کرنے والے بڑے سرغنوں میں سے ایک ہے۔ اسے فرانس میں ’موف‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ فرانس کی پولیس اسے انتہائی خطرناک قرار دیے ہوئے ہے۔ دس سال سے نظروں سے اوجھل ہونے کے باعث فرانسیسی حکام اسے’بھوت‘ کا نام دیے ہوئے تھے۔دبئی پولیس نے بتایا کہ مفید بوشیبی کی گرفتاری انٹرپول کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد عمل میں آگئی۔ انٹرپول نے نشہ آور اشیا کے کاروبار اور خطرناک جرائم پیشہ تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

Leave a comment